Friday, March 29, 2024

اسکردو کی شنگریلا جھیل خوبصورتی کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے

اسکردو کی شنگریلا جھیل خوبصورتی کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے
June 22, 2019
اسکردو ( 92 نیوز) اسکردو میں واقع دنیا کی منفرد قدرتی جھیل شنگریلا ان دنوں ہر طرف قدرتی حسن کا شاہکار بنی ہوئی ہے ، ملک کے مختلف حصوں سے گرمی کے ستائے شہریوں نے شنگریلا کی سرد فضاوں میں ڈیرے جمالئے۔ دیو مالائی حسن سے مالا مال شنگریلا جھیل دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، شگریلا جھیل کے اطراف ان دنوں قدرت کے شاہکار ایسے بکھرے پڑے ہیں کہ پورا علاقہ جنت کا نظارہ پیش کررہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے گرمی کے ستائے شہری شنگریلا کے مسحور کن نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ہر طرف برفیلے پہاڑ، ہریالی اور ٹھنڈک سیاحوں کے لئے کسی معجزے سے کم نہیں۔ ملکی و غیرملکی سیاحوں نے  اہلخانہ کےہمراہ شنگریلا کے سبزہ زاروں کو اپنا مسکن بنا رکھاہے ، خواتین اور بچے جھیل کے پانی میں بوٹنگ سے بھی لطف اندوز  ہوتے ہینں ،شنگریلا جھیل پر رکھے جہاز کے مجسمے کو  لوگ نے تصویروں میں محفوظ کرلیا۔ دنیا بھر کے لوگوں کو شنگریلا جیسے قدرتی مسکن کی طرف راغب کرکے سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ بھاری زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔