Tuesday, April 23, 2024

اسکردو میں پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا

اسکردو میں پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا
February 12, 2020
اسکردو ( 92 نیوز ) اسکردو بلتستان میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ، دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیو سائی پر ایس سی او کمیونیکیشن سسٹم بحالی کا کام جاری ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سکردو کی مشینری شاہراہ سے برف ہٹانے میں مصروف ہے جب کہ  آپٹیکل فائبر بحالی کے لئے دیوسائی روڈ پر سنو آپریشن جاری ہے ، سدپارہ دیوسائی روڈ کے مختلف مقامات پر برفانی تودے گرے ہوئے ہیں۔ نو  ہزار فٹ بلندی پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سکردو کی دیوسائی شاہراہ بحال کرنے میں مصروف ہیں ، بلند سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ پر اس وقت 10 فٹ برف جمی ہوئی ہیں، شاہراہ کی بحالی کے بعد سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کی سروس بحال ہوگی۔