Thursday, April 18, 2024

اسکردو میں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز

اسکردو میں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز
July 20, 2020

اسکردو  ( 92 نیوز) اسکردو  میں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا، محکمہ جنگلات کی جانب سے سدپارہ ڈیم کے بالائی حصوں میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے سدپارہ ڈیم کے اطراف میں مون سون سیزن کی شجرکاری شروع کر دی گئی  ، جہاں وسیع علاقے میں چار ہزار سے زائد دیودار اور جونیپر کے درخت لگائے گئے ہیں ۔

 ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر صابر حسین نے  میڈیا  کو بتایا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق رواں سال پندرہ لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔۔

 ڈپٹی کمشنر اسکردو  ڈاکٹر انس اقبال  کا کہنا ہے کہ  بلتستان ریجن میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے مگر جنگلات نہ ہونے کے برابر ہے علاقے کے پہاڑوں پر گلئشرز، چشمے اور ندی نالوں کی پانی سے سوکھے پہاڑوں کوسرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم سونامی مون سون ٹری پلانٹیشن ماحولیاتی آلودگی کو بچانے کا نہ صرف موثرذریعہ ہے بلکہ سدپارہ ڈیم کے اطراف میں شجرکاری سے علاقے کے قدرتی حسن  میں بھی اضافہ ہوگا۔