Friday, March 29, 2024

اسکردو میں خزاں کے خوبصورت رنگ نے سیاحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

اسکردو میں خزاں کے خوبصورت رنگ نے سیاحوں کو سحر میں مبتلا کردیا
November 16, 2019
اسکردو (92 نیوز) اسکردو میں خزاں کے خوبصورت رنگ سب کو بھاگئے، سیاحتی مقام کچورا میں خزاں کا منظر سیاحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے لگا۔ اسکردو میں موسم کی تبدیلی کے بعد درختوں کے پتوں نے بھی اپنا رنگ بدل لیا، زرد اور جامنی رنگوں نے نظارے دلکش کردیئے، کچورا میں واقع شنگریلا جھیل خزاں کے رنگوں سے بھرگئی، سیاحوں کے دل بھی کھل اٹھے زمین پر بنی زرد پتوں کی چادر اور ہوا کے جھونکوں سے ہونے والی سرسراہٹ دل کے تار ہلا دینے کیلئے کافی ہے، سیاح اپر کچورا جھیل میں کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں، خزاں کے مناظر کیمروں میں بھی محفوظ کرلئے گئے۔ برفیلے پہاڑ، سرد ہوائیں اور پت جھڑ کا موسم خزاں کی رنگینیاں ظاہر کیلئے کافی ہے، مقامی لوگ بھی چھوٹے ہوٹلوں میں سیاحوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں۔