Friday, April 19, 2024

اسکردو میں بھی وزیراعظم ٹین بلین ٹری سونامی کےتحت شجرکاری مہم کا آغاز

اسکردو میں بھی وزیراعظم ٹین بلین ٹری سونامی کےتحت شجرکاری مہم کا آغاز
August 10, 2020

اسکردو ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح اسکردو  میں بھی وزیراعظم ٹین بلین ٹری سونامی کےتحت شجرکاری مہم کا آغاز  کر دیا گیا ، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد،نگراں صوبائی وزیر خزانہ وقار عباس نے سدپارہ ڈیم پر پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم عمران کے ویژن کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد اور نگراں صوبائی وزیر خزانہ وقار عباس نے سدپارہ ڈیم پرپودا لگا کرمہم کا آغاز کیا۔ محکمہ جنگلات سکردو نے سدپارہ ڈیم کے مقام پر شجرکاری مہم کا اہتمام کیا جہاں وزیر اعظم ٹائیگرز فورس خواتین ونگ نے بھی شرکت کی ۔

محکمہ جنگلات نے یو این ڈی پی کے اشتراک سے شجرکاری مہم شروع کی ۔ بلتستان یونیورسٹی کے طلبا نے سدپارہ ڈیم پر پودے لگائے ۔ محکمہ جنگلات سکردو کے حکام  کا کہنا ہے کہ سدپارہ ڈیم کے مقام پر 12 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں ۔

محکمہ جنگلات  کے حکام کے مطابق  سکردو کے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔