Friday, April 19, 2024

اسکردو میں المناک حادثہ ، مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سندھ میں جاگری

اسکردو میں المناک حادثہ ، مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سندھ میں جاگری
March 9, 2020
 سکردو (92 نیوز) اسکردو میں المناک حادثہ پیش آیا۔ مسافر بس روندو کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سندھ میں جاگری ۔ حادثے میں 26 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے تمام امدادی کاموں کا خود جائزہ لیا۔ میتوں کو سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو غلام مرتضیٰ نے راولپنڈی سے سکردو جانے والی گاڑی میں سوار 25 مسافروں اور ایک ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ خطرناک راستوں اور نامناسب سڑکوں کی وجہ سے اس شاہراہ پر حادثے معمول بن چکے ہیں۔ چند ماہ قبل بھی ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔