Saturday, April 20, 2024

اسکاٹ لینڈ کے چرچ میں بین المذاہب اجتماع کا انعقاد، ملسمان,سکھ بھی شریک ہوئے

اسکاٹ لینڈ کے چرچ میں بین المذاہب اجتماع کا انعقاد، ملسمان,سکھ بھی شریک ہوئے
November 21, 2017

پیز لے ( 92 نیوز ) اسکاٹ لینڈ کے شہر پیزلے کے ایک چرچ میں بین المذاہب اجتماع ہوا جس میں مسیحیوں کے علاوہ مسلمانوں ، سکھوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پیزلے کےپاکستانی نژاد بِشپ پیٹر گِل نے والک نیوک نارتھ چرچ میں بین المذاہب اجتماع کااہتمام کیا ۔ بِشپ پیٹر گِل نے حاضرین سے چرچ میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جبکہ حضرت محمدؐ کا اخلاق بہترین اخلاق تھا۔


پیٹر گل نے اس موقع پر تاریخی واقعہ بھی دہرایااورکہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہر روز کوڑا پھینکنے والی خاتون نے ایک روز کوڑا نہ پھینکا تو پیغمبراسلام اس کی خیریت معلوم کرنے پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا تمام مذاہب کے ماننےوالوں کا ایک دوسرے سے ملنا اور بات چیت کرناوقت کی اشد ضرورت ہے۔
پروگرام کے آخر میں 92 سے بات کرتے ہوئےاجتماع میں شریک ایک خاتون نےکہا کہ امن اور مُحبت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے سےبات چیت کی جا ئے ۔


اجتماع کے دوران مسیحی برادری سے تعلق رکھنےوالوں نے اپنی عقائد کے مطابق دعائیہ مذہبی رسومات بھی اداکیں۔