Saturday, May 18, 2024

اسکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

اسکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
January 25, 2019
 ایڈنبرا (92 نیوز)اسکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ کو دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیئے گئے۔ الیکس سالمنڈ پر خواتین سے جنسی زیادتی کے دو اور جنسی ہراسگی کے نو الزامات ہیں۔ ان پر مجموعی طور پر چودہ مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے الیکس سالمنڈ کیخلاف کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ الیکس سالمنڈ 2007 سے 2014 تک اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر رہے۔  الیکس سالمنڈ کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ ان کو پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے۔ الیکس کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔