Saturday, May 18, 2024

اسکاٹ لینڈ : پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نےاردو میں وزارت کا حلف اٹھایا

اسکاٹ لینڈ : پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نےاردو میں وزارت کا حلف اٹھایا
May 13, 2016
گلاسگو(ویب ڈیسک)اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ارودوہماری قومی زبان ہے لیکن انگلش بولناقابلیت کی علامت سمجھاجاتاہے ہمارےوزیرہوں یاجج،سب انگلش میں حلف اٹھانےمیں فخرمحسوس کرتےہیں۔ لیکن اسکاٹ لینڈمیں  پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نےانوکھاکام کر دکھایا۔ اپنےوطن اوراپنی زبان سےمحبت کاایسااظہارکیاکہ سب حیران رہ گئے۔انہوں نےاپنی  وزرت کاحلف اردو میں اٹھا کرسکاٹش پارلیمنٹ میں  پاکستانی ثقافت   کےرنگ بھردئیے۔ حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی وزارت دی گئی ہے برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ میں ایک سو انتیس اراکین اسمبلی  نے پانچویں سیشن کے لئے حلف اٹھائے۔