Thursday, April 25, 2024

اسکائی واکنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

اسکائی واکنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
September 8, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) ماسکو میں  مہم جوؤں نے دو فلک بوس عمارتوں کے درمیان تنے رسے پر چل کر اسکائی واکنگ  کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ ماسکو شہر کی بنیاد رکھنے کا آٹھ سو بہترواں دن منانے کیلئے روس، جرمنی، فرانس اور کینیڈا کے اسکائی واک ماسٹرز نے  تین سو پچاس میٹر اونچائی پر 2 سو پنتالیس میٹر فاصلہ طے کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل اسکائی واکنگ کا صرف ایک سو میٹر اونچائی پر چلنے کا ریکارڈ تھا ،  گنیز بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے ریکارڈ کو باضابطہ رجسٹر کروانے سے پہلے اس کی پیمائش کروانے کی ضرورت ہے۔