Saturday, April 27, 2024

اسپیکرہاؤس پنجاب میں پراسرارآتشزدگی،ریسکیو نے ایک گھنٹے بعد قابو پالیا

اسپیکرہاؤس پنجاب میں پراسرارآتشزدگی،ریسکیو نے ایک گھنٹے بعد قابو پالیا
October 28, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) اسپیکر ہاؤس پنجاب میں پراسرار آتشزدگی  سے ا سپیکر ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا  ، ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آتشزدگی پر قابوپالیا۔ آتشزدگی سے اسپیکر ہاؤس کی دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا ، 12صوفے،32پردے ،18کرسیاں بھی خاکستر ہوئیں ۔تین بیڈ  بمعہ میٹرس جل گئے ۔ اسپیکر ہاؤس میں تاحال سابق اسپیکر رانا محمد اقبال رہائش پذیر ہیں جب کہ  اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔