Friday, March 29, 2024

اسپیکرصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی

اسپیکرصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی
January 24, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) اسپیکرصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں جمع کروا دی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میرے خلاف غیرمہذب الفاظ استعمال کئے۔ بحیثیت اسپیکر اسمبلی اورعوامی نمائندہ میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان بازی کا معاملہ استحققاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔