Sunday, September 8, 2024

اسپیکرآغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کی 2منزلہ کارپارکنگ کاسنگ بنیادرکھ دیا

اسپیکرآغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کی 2منزلہ کارپارکنگ کاسنگ بنیادرکھ دیا
January 11, 2016
  کراچی(92نیوز)اسپیکر آغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کی دومنزلہ کارپارکنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا  آغا سراج درانی نے ایم پی اے ہاسٹل میں شاپنگ سینٹر کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر بھی قائم کرنے کا اعلان کرڈالا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کی کروڑوں روپے سے بنائی گئی نئی عمارت  اور اراکین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ممبران کے لیے کار پارکنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ نئی کار پارکنگ کے افتتاح کے ساتھ آغا سراج درانی نے ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر میں سست روی پر بھی ناراضی کا اظہارکیا۔ میڈیا کو بریفنگ میں لگے ہاتھوں آغاسراج درانی نےایم پی اے ہاسٹل میں خواتین اور مرد اراکین کے لیے بیوٹی پارلر اور شاپنگ سینٹر بنانے کا بھی اعلان کرڈالا۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حکومت کو یاد دلایا کہ وہ اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں۔