Tuesday, May 14, 2024

اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر نہیں، عدالتی حکم پر آئے ہیں ، شاہد خاقان

اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر نہیں، عدالتی حکم پر آئے ہیں ، شاہد خاقان
December 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شاہد خاقان نے کہا وہ اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر نہیں، عدالتی حکم پر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کا دوسرا روز بھی ہنگامہ خیز رہا۔ پروڈکشن آرڈر پر طویل عرصے بعد جیل سے قومی اسمبلی آنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے اور کہا اسپیکر صاحب آپ سے پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگنے نہیں آیا۔ پروڈکشن آرڈر کے لیے آپ کو تین خط لکھے، آپ نے کہا عدالت جاؤ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہاؤس کے پانچ ارکان جیل میں ہیں، آپ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے چاہئیں تھے۔ شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر ایوان میں سناٹا چھا گیا۔ اسپیکر کے چہرے کا رنگ بھی اُڑ گیا۔ شاہد خاقان عباسی کی رفتار روکنے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا اسپیکر صاحب آپ نے شاہد خاقان عباسی کی بات تحمل اور بردباری سے سنی جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔