Friday, April 19, 2024

اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی کا اختیار نہیں ، بلاول بھٹو

اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی کا اختیار نہیں ، بلاول بھٹو
July 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی کا اختیار نہیں۔ قانون کے تحت یہ پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پارلیمان چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں، پارلیمنٹ پر حملہ پارلیمنٹ کے اندر سے ہورہا ہے۔ ہم نظام بچانے کیلئے ہر محاذ پر لڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اسپیکر کے احکامات پارلیمان پر حملہ ہیں۔ کفایت شعاری کے نام پر کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری کا بہانہ دے کر آپ زیادہ خرچ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا قائمہ کمیٹیوں کے بغیر قومی اسمبلی مکمل نہیں ہوتی۔ حکومت نے غیرجمہوری کام کیا ہے۔ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے۔ بلاول بھٹو بولے اسپیکر صاحب بیرون ملک بیٹھ کر کام سے روک رہے ہیں۔ قانون کے مطابق اسپیکر کو ایسی پابندی لگانے کا اختیار نہیں۔ اسپیکر کو فوری طور پر فیصلہ واپس لینا چاہئے۔