Thursday, September 19, 2024

اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کاانتخاب ،بلوچستان عوامی پارٹی پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے مان گئی

اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کاانتخاب ،بلوچستان عوامی پارٹی پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے مان گئی
August 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا جادو ایک بار پھر چل گیا ، قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کیلئے مان گئی ۔ جہانگیر ترین نے نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ٹیلی فون کر کے منالیا ،جام کمال نے اسد قیصر اور قاسم سوری کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ قبل ازیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے معاملے پر  بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے  انتخاب کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار  کیا تھا ، عمران خان نے جہانگیر ترین کو  بلوچستان عوامی پارٹی کو منانے کا ٹاسک دیا تھا۔