Friday, May 10, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
January 25, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے،ایوان میں اسپیکر نے پنجاب میں لااینڈآرڈر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیاہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھواور حسن مرتضیٰ نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ کیا صوبائی وزیر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر سکتاہے؟۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے متققہ فیصلے کے مطابق صوبائی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ، اپوزیشن نے اسپیکر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ کا ایک بار پھر مطالبہ کر دیا۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کو پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے زراعت میں شامل کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا،ایوان میں گفتگوکرتے ہوئے اسپیکرچودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ پنجاب میں لااینڈآرڈ رکی صورتحال ٹھیک نہیں،پولیس کے اعلیٰ افسران کو پنجاب اسمبلی بلائیں۔