Thursday, April 18, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بچہ قرار دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بچہ قرار دے دیا
October 25, 2018 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بچہ قرار دے دیا اور کہا ایک بچہ ضد پر اترا ہوا ہے، تو اسے ضد کر لینے دیں

پنجاب اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر چودھری پرویزالہٰی بھی بول پڑے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا  مسلم لیگ ن کے ارکان کی رکنیت معطل نہیں کی، داخلے پر پابندی لگائی۔ ایک بچہ ضد پر اترا ہوا ہے۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج صرف باپ بیٹے کا ہے، پیپلز پارٹی والے اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ن لیگ کو چودھری پرویز الہٰی ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف احتساب ہے جو نہیں رکے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کی اے پی سی کو آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن قراردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے دور میں جن منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے صوبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ان کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔