Thursday, April 25, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے جرمنی کے اعزازی قونصلر کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے جرمنی کے اعزازی قونصلر کی ملاقات
January 30, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے جرمنی کے اعزازی قونصلر ڈاکٹرپنٹیلس کرسچین پوئٹس نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، جرمن کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک جرمن تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہےہیں، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیے عوام میں رابطہ مہم کو فروغ دینا چاہیے۔ چودھری پرویزالہٰی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کااظہار کیا،اور کہا کہ وہاں بھارتی چنگل سے آزادی کےلیے نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔