Thursday, May 9, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
April 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ، آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس 10 اپریل کو ویڈیو لنک پر  ہو گا۔

اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے ،11 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کورونا کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی ، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی روک تھام اور حکومتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ عوام کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے سیاسی جماعتیں کورونا کے خلاف کردار ادا کریں۔