Monday, May 20, 2024

اسپیکر پر الزام تراشی غیر جمہوری رویہ ہے، مرتضیٰ وہاب

اسپیکر پر الزام تراشی غیر جمہوری رویہ ہے، مرتضیٰ وہاب
January 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  اسپیکر پر الزام تراشی غیر جمہوری رویہ ہے ، ہم چاہتے  ہیں کہ فوری طور پرقائمہ کمیٹی بنے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس اور گورنر کا عہدہ سیاسی مقاصد کیلئے نہیں  ہوتا ، گورنرکی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کی مشاورت سےکام کریں ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا ،  ایوان میں اکثریت اگر پیپلزپارتی کی ہے تو قائمہ کمیٹیوں مین بھی اکثریت اس کی ہی ہوگی ۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اگر سیاست کی بجائے معیشت پر  توجہ دیتے تو ملک کیلئے بہتر ہوتا ، بیرونی سرمایہ کاری میں ساٹھ فیصد کمی ہونا باعث تشویش ہے ، منی بجٹ پر بھی پی ٹی آئی نے یو ٹرن لے ۔