Friday, April 19, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس
November 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔  میڈیا کو بریفنگ میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ختم نبوت کے بارے میں سیون بی اورسیون سی سے متعلق بل آج قومی اسمبلی میں منظور کر لیا جائےگا۔ توقع ہے دھرنا بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل پر بھی اتفاق ہو گیا۔ پارلیمانی رہنماوں کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی کو ارکان کی موجودگی کے بعد با ضابطہ منظوری دی جائے۔
اس پر پی ٹی آئی کے رہنما شاه محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایک حل شده مسئلے کو چھیڑا گیا۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا اعتراض تھا جس پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔
دوران اجلاس سپیکر ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو فون کیا تو انھوں نے تائید کر دی لیکن شاه محمود کے اعتراض پر اجلاس آج پھر ہو گا۔ اجلاس آج دو بجےدوبارہ ہو گا۔