Saturday, April 27, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ترک صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اسپیکر قومی اسمبلی کی ترک صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
October 12, 2019
استنبول ( 92 نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال ، مسلم امہ کو در پیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ترک صدر کے مابین ملاقات استنبول میں خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ہوئی ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  پاکستان اور ترکی دو قالب یک جان کی مانند ہیں ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔