Thursday, April 25, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ ملتوی ہونے پر سربراہان افغان پارلیمان کا اسد قیصر کو ٹیلیفون

اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ ملتوی ہونے پر سربراہان افغان پارلیمان کا اسد قیصر کو ٹیلیفون
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ ملتوی ہونے پر افغان پارلیمان کے سربراہان نے اسد قیصر کو ٹیلیفون کیا، دورہ ملتوی ہونے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر اسد قیصر کا دورہ کابل ملتوی ہونے پر افغان چئیرمین سینیٹ فضل ہادی مسلم یار اور سپیکر ولوسی جرگہ میر رحمان رحمانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو علیحدہ، علیحدہ فون کیا۔ گفتگو میں سپیکر اسد قیصر کے دورہ ملتوی ہونے کے معاملہ پر گفتگو ہوئی۔

افغان پارلیمنٹ کے سربراہان کے مطابق پاکستانی وفد کا جہاز سکیورٹی خدشات کے باعث نہیں اتر سکا۔ سپیکر ولوسی جرگہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی سکیورٹی ہرچیز پر مقدم ہے، اُمید ہے بہت جلد پاکستان کا پارلیمانی وفد کابل کے دورے پر آئے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا، سکیورٹی صورتحال بہترہونے پر جلد افغانستان آؤں گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔