Sunday, September 8, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنیکی تحریک واپس لینے کی درخواست

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنیکی تحریک واپس لینے کی درخواست
August 6, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا۔ اس دوران ایاز صادق نے متحدہ کے قائد سے تحریک انصاف کے ارکان کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی جس پر الطاف حسین نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد انہیں جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)اور متحدہ قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کر رکھی ہے۔