Friday, March 29, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی ، ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسپیکر قومی اسمبلی ، ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
May 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا  ،گھرمیں قرنطینہ کر دیا گیا ،بھائی عبدالوحید  نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ، اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید نے  تینوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور  اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات کئی منٹوں پرمحیط تھی ۔

واضح رہے کہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ، ملاقات کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی تھی جس کے  بعد وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا  جو کہ نیگیٹو آیا تھا۔