Saturday, May 11, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر اظہارافسوس

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر اظہارافسوس
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر اظہارافسوس کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ایسے واقعات افسوس ناک ہیں۔ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہو گا۔ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ، ان کی عزت سب پر لازم ہے۔ ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

اسد قیصر نے کہا واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔