Saturday, May 18, 2024

اسد قیصر نے شہبازشریف سے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تعاون مانگ لیا ، ذرائع

اسد قیصر نے شہبازشریف سے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تعاون مانگ لیا ، ذرائع
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا ۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تعاون مانگ لیا۔

ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا خط اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں موصول ہوا۔ اسپیکر کو اپوزیشن لیڈر کے جواب کا انتظار ہے۔ اسپیکر چیمبر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو خط بھجوائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے لیے حکومتی اور اتحادیوں کے نام موصول ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن اراکین کے نام ابھی تک نہیں ملے۔