Tuesday, April 23, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا
November 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میاں محمد شہباز شریف کا بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔   نوٹیفیکشن کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہو گا۔ قبل ازیں شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے تھے۔ 29 ارکان پارلیمان پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔ شیخ روحیل اصغر نے چئیرمین کمیٹی کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا تھا تو مشاہد حسین سید نے تائید کی تھی۔ ۔ کسی رکن نے شہباز شریف کے مقابلے میں نام نہ دیا تھا اور قائد حزب اختلاف بلامقابلہ چئیرمین پی اے سی منتخب ہو گئے تھے۔ چئیرمین منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ احتساب کا عمل شفاف ہو گا لیکن بعد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے دیا ہے ۔