Saturday, May 11, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، کورونا وائرس کے باعث نجی اسپتال میں داخل تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔ کورونا وائرس کے باعث طبعیت بگڑ نے پر تشویشناک حالت میں کلثوم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسد قیصر طبیعت میں مزید بہتری کے بعد ہی سرکاری امور کی انجام دہی شروع کریں گے۔