Friday, May 17, 2024

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض وزرا کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، ذرائع

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض وزرا کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، ذرائع
May 18, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض وزرا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت ناراض صوبائی وزراء اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو جائینگے۔ جن میں حال ہی میں قلمدان واپس لئے جانے والے بی اے پی کے سینئر رہنماء سردار صالح بھوتانی بھی شامل ہیں ۔ ناراض وزراء نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے ہی لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سردار یار محمدرند پہلے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سیاسی محاذ کھولے بیٹھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے ناراض اراکین کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سفارش پر اپوزیشن نے انہیں پہلے اپنی وزارتوں سے مستعفیٰ ہونے کی شرط دے رکھی تھی جس پر اب وزیراعلیٰ بلوچستان سے ناراض وزراء نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔