Friday, April 26, 2024

اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
February 24, 2021

کراچی (92 نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو کل اجلاس کےلیے لایا جائےگا، ادھر پولیس نے جناح اسپتال کراچی میں زیرعلاج حلیم عادل کے کمرے کے باہر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سندھ میں سیاسی انتقام کی شکایات پر پی ٹی آئی نے آئی جی سندھ پولیس کو فی الفور ہٹانے کامطالبہ کردیا۔

ادھر حلیم عادل شیخ کا دل کا عارضہ مشکوک نکلا ، حلیم عادل شیخ کی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ، جس کے مطابق حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ لاحق نہیں،حلیم عادل شیخ کا ایکو ٹیسٹ، کارڈیک بایومیکر رپورٹ بھی نارمل ہے۔