Friday, April 19, 2024

آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ احاطہ سے نیب راولپنڈی نے حراست میں لے لیا

آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ احاطہ سے نیب راولپنڈی نے حراست میں لے لیا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ احاطہ س نیب راولپنڈی نے حراست میں لے لیا۔

آغا سراج درانی کا نیب راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کا بلڈ پریشر نارمل، طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا۔

نیب حکام کل راہداری ریمانڈ کی خاطر عدالت میں پیش کریں گے۔ آغا سراج درانی کو نیب سندھ کے حوالے کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیدیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق چلنا ہے۔ پہلے اسپیکر اسمبلی گرفتاری دیں، کیس اگلے ہفتے سنیں گے۔