Thursday, March 28, 2024

اسپیکر بھارتی لوک سبھا اوم بریلہ کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کودورے کی دعوت

اسپیکر بھارتی لوک سبھا اوم بریلہ کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کودورے کی دعوت
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ کر دورہ بھارت کی دعوت دے دی۔

اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تقریب 4 دسمبر کو ہوگی نریندر مودی بھی خطاب کرینگے۔

صادق سنجرانی کی بھارتی لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کردی۔