Sunday, May 12, 2024

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان
January 23, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان کردیا۔ عبدالقدوس بزنجو دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نمبر پورے ہیں، اپوزیشن جماعتیں بھی میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال عوامی نہیں رہے، جس مقصد کیلئے پارٹی بنائی وہ حاصل نہ ہو سکا، صوبے میں ایک ماہ کے اندر تبدیلی آجائے گی،عوام خوشخبری سنیں گے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے مہم کی کامیابی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر، اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ اگلے کچھ دن انتہائی اہم ہیں، حکومت کی جانب سے بھی اتحادی جماعتوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو وزیرتعلیم بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔