Tuesday, May 21, 2024

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال کے الزامات مسترد کردیئے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال کے الزامات مسترد کردیئے
May 11, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو میں ٹھن گئی، عبدالقدوس بزنجو نے جام کمال کے الزامات مسترد کردیئے۔

اسپیکر نے عید کے بعد وزیر اعلیٰ کو جوابی خط لکھنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی، قانونی ٹیم نے وزیراعلیٰ کا خط غیر آئینی قرار دے دیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق خط سے اسپیکر کا استحقاق مجروح ہوا، اسپیکر سے شکایات کے لئے اسمبلی فلور کا فورم موجود ہے۔ آئین کے ارٹیکل 130 کے تحت اسپیکر آفس خودمختار جبکہ وزیراعلیٰ کو ہدایت جاری کرنے کا مجاز نہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ، اسمبلی کو احسن طریقے سے چلانے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق جام کمال نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک اور اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کا الزام لگایا۔