اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی
کوئٹہ (92 نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی ہوگئے۔
ناراض گروپ نے عبدالقدوس بزنجو کو نئے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے، بی اے پی کے ناراض ارکان کو اہم وزارتیں دی جائیں گی۔
عبدالرحمٰن کھیتران کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہوگئی ہے، اس سے قبل صوبائی اسمبلی اجلاس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔