Saturday, May 18, 2024

اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا
November 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل پھر طلب کر لیا۔
نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پارلیمانی لیڈرز کا پانچواں اجلاس کل شام پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری پر اتفاق کے بعد عام انتخابات کے بر وقت انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی۔
اس سے پہلے اس معاملے پر پارلیمانی لیڈروں کے چار اجلا س نا کام ہو چکے ہیں ۔