Tuesday, April 16, 2024

اسپیکر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میں اختلافات،جام کمال نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میں اختلافات،جام کمال نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
January 25, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی سیاسی ہلچل پیدا ہو چکی ہے ، اسپیکر  بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلی جام کمال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ بلوچستان میں سیاسی درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے  ، وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باز گشت کے بعد اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لائی جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلی جام کمال ،صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور سرفراز بگٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کے بعد وزیراعلی جام کمال نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28جنور ی کو طلب کرلیا ہے جس میں اسپیکر کی حالیہ میڈیا پر وزیرواعلی سمیت وزراءپر تنقید اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور ہوگا۔ ترجمان حکومت بلوچستا ن کہتے ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں تمام ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کا وزیراعلی جام کما ل پر مکمل اعتماد ہے اسپیکر عبدالقدو س بزنجو کو تحفظات ہے تو سامنے لیکر آئے دور کریں گے ۔ دوسری جانب اسپیکر بلوچستان نے اسمبلی وزیراعلی جام کمال کی 17ماہ کی گارگردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلی جام کمال گڈ گورنس سمیت صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔