Thursday, April 18, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،سیاسی جماعتوں کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتجاویز

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،سیاسی جماعتوں کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتجاویز
August 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کو  عالمی اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہئے ،پاکستان اور کشمیریوں نے کبھی آرٹیکل 370 کو تسلیم ہی نہیں کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی ہیں،،شملہ معاہدے کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں ، کشمیر کے متنازعہ علاقے کو تبدیل کرنیکا کا بھارتی اقدام کریمنل ایکٹ ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 1948 میں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے کر گیا، بھارت نے خود تسلیم کیا کشمیر کا مسئلہ عالمی تنازع ہے، کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہیومن رائٹس کونسل فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے۔