Wednesday, April 24, 2024

اسپیکر اسد قیصر سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

اسپیکر اسد قیصر سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
November 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے۔