Sunday, April 14, 2024

اسپینش لیگ کا ٹائٹل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا

اسپینش لیگ کا ٹائٹل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا
May 23, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش لیگ کا ٹائٹل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے آخری میچ میں ویلا ڈولڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 86 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہی۔

اسپینش لیگ کا ٹائٹل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جیت لیا، اٹلیٹیکو میڈرڈ نے آخری میچ میں ویلا ڈولڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ اہم میچ میں ویلا ڈولڈ کی ٹیم کے مد مقابل ہوئی، ویلا ڈولڈ کی ٹیم نے کھیل کے آغاز پر گول داغ کر برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

دوسرے ہاف میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کم بیک کیا، 57 ویں منٹ میں اینجل کوریا نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ 67 ویں منٹ میں لیوئس سواریز نے گول کر کے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور اٹلیٹیکو میڈرڈ نے دو، ایک سے میچ اپنے نام کیا۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 86 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہی، اٹلیٹیکو میڈرڈ کی جیت پر فینز نے بھر پور جشن منایا۔