Tuesday, April 23, 2024

اسپینش لالیگا کے دلچسپ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

اسپینش لالیگا کے دلچسپ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری
December 12, 2017

بارسلونا (92 نیوز) اسپینش لالیگا کے دلچسپ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اہم معرکے میں گیرونا ایف سی نے اسپانیول کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دے دی۔

اسپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلے میں گیرونا ایف سی اور اسپانیول کی ٹیمیں جیت کا جذبہ لیے میدان میں اتریں،پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ،45ویں منٹ میں گیرونا ایف سی کے اسٹار کھلاڑی  ڈیوڈ ٹائمر نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی لیکن گیرونا کی شاندار دفاعی حکمت کےباعث کامیاب نہ ہو پائی۔

گیرونا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان مارلیا۔