Friday, April 19, 2024

اسپینش فٹبال لیگ میں ویلنسیا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی

اسپینش فٹبال لیگ میں ویلنسیا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
November 9, 2020

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں ویلنسیا نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دےدی، فاتح ٹیم کی جانب سے کارلوس سولر نے ہیٹرک کی ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی نے ولور ہمپٹن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔

دنیا بھر کی مختلف لیگز میں فٹبال  کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کا مقابلہ ویلنیساسے  ہوا،ویلنسیا کی ٹیم نے کارلوس سولر کی  شاندار ہیٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دےدی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی  Cityاور ولور ہمپٹن کے درمیان جوڑ پڑا، لیسٹر سٹی نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، لیور پول اور  مانچسٹر سٹی کے درمیان  میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں  یووینٹس  اور لازیو  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیمیں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، یووینٹس کی ٹیم نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت میچ میں برتری حاصل کی  تاہم انجری ٹائم میں لازیو کی جانب سے فیلیپ کیسیڈو  نے گول داغ کر میچ برابر کردیا۔