Sunday, May 19, 2024

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
June 22, 2020

میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ اور انگلش پریمیئر لیگ میں  دلچسپ  مقابلے جاری ہیں ، اسپینش فٹبال لیگ میں  ریال میڈرڈ نے  پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ریال میڈرڈ نے  سوسیڈائیڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، انگلش پریمیئر لیگ  میں  لیور پول اور  ایورٹن کے درمیان میچ  بغیر کسی گول  کے برابر رہا۔

اسپینش فٹبال لیگ  اور انگلش پریمیئر  لیگ ،میں  کانٹے کے مقابلے جاری ہیں ۔ ٹیموں کی ٹائٹل  پر قبضہ جمانے کے لیے سر توڑ کوششیں بھی ہو رہی ہیں ۔اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے بار سلونا سے پہلی پوزیشن چھین لی، ریال میڈرڈ نے  ریال سوسیڈائیڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے  سرجیو رواموس  اور  کریم بینزیما نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔ ریال میڈرڈ نے  دو،ایک سے میچ جیتنے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود لیور پول  کی ٹیم تین ماہ بعد  جیت کے ساتھ  واپسی کرنے میں ناکام رہی  ۔ لیور پول اور ایورٹن کے درمیان میچ  بغیر کسی گول کے برابر رہا۔