Saturday, April 20, 2024

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول کی فتح

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول کی فتح
June 25, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) پریمیئر لیگ اور لالیگا میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کے درمیان پہلی پوزیشن کے لیے جنگ جاری ہے، اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے مالورکا کو دو صفر سے شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کو چار صفر سے شکست دی۔ اسپینش فٹبال لیگ اور انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہے، اسپینش فٹبال لیگ میں بار سلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان پہلی پوزیشن کی جنگ جاری ہے، ریال میڈرڈ نے ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا۔ اہم میچ میں بار سلونا کی ٹیم کا مقابلہ مالورکا سے ہوا، ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو صفر سے  مات دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول کی پوائنٹس ٹیبل پر حکمرانی برقرار ہے لیور پول نے کرسٹل پیلس کو چار صفر سے  شکست دے کر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم  بنالی۔ انگلش پریمیئر  کے دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شیفلڈ یونائیٹڈ کو تین صفر سے شکست دی۔