Wednesday, April 24, 2024

اسپینش سپر کپ کا تاج ریال میڈرڈ کے سر سج گیا

اسپینش سپر کپ کا تاج ریال میڈرڈ کے سر سج گیا
January 13, 2020
ریاض (92 نیوز) اسپینش سپر کپ کا تاج ریال میڈرڈ کے سر سج گیا، سپر کپ  کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلیٹیکو میڈرڈ کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی، ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ اسپینش سپر کپ کا تاج ریال میڈرڈ نے اپنے سر سجا لیا، ریال میڈرڈ نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلیٹیکو میڈرڈ کو  پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ سعودی عرب کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں سپر کپ کے فائنل معرکے میں ریال میڈرڈ اور اٹیلیٹکو میڈرڈ  میں زور کا جوڑ پڑا دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن  گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ ودو میں دکھائی دیں لیکن مقرہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ آدھے گھنٹے کے اضافی منٹس میں بھی دونوں ٹیمیں  گول نہ کر سکیں ،،مقابلہ پنالٹی شوٹ  آؤٹ تک  جا پہنچا،پنالٹی شوٹ آؤٹ پرریال میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹی۔ ریال میڈرڈ نے گیارھویں بار اسپینش سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔