Monday, May 13, 2024

اسپین کے گائوں میں انوکھا فیسٹیول، گھوڑوں کو الاؤ سے گزارا گیا

اسپین کے گائوں میں انوکھا فیسٹیول، گھوڑوں کو الاؤ سے گزارا گیا
January 17, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) اسپین کے ایک گاؤں میں ہوا انوکھا فیسٹیول جہاں گھوڑوں کو آگ کے جلتے ہوئے الاؤ سے گزارا گیا۔ تہوار دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ توہم پرستی صرف مشرق سے ہی منسوب نہیں بلکہ ترقی یافتہ مغرب کے لوگ بھی اس میں مبتلا ہیں ۔اسپین کے ‘‘ سین بارٹولوم ڈی پناریس ’’ نامی گاؤں میں سینٹ انتھونی ڈے کی مناسبت سے منفرد تہوار منایا گیا جس میں لوگوں نے گھوڑوں پر بیٹھ کر انہیں آگ کے جلتے ہوئے الاؤ سے گزارا۔ آگ سے گزارنے سے قبل گھوڑوں کی دُم اور گردن کے بالوں کو باندھا جاتاہے تاکہ انہیں جلنے سے بچایا جاسکے۔ گزشتہ پانچ سو سال سے جاری تہوار کے حوالے سے گاؤں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے جانور بری روحوں سے پاک ہوتے ہیں اور انہیں صحت ملتی ہے۔ تاہم جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں  اسے غیرمنطقی اور جانوروں پر ظلم قرار دیتی ہیں۔