Saturday, May 11, 2024

اسپین کے کارلوس سینز تیسری بار ڈاکار کار ریلی جیتنے سے صرف ایک اسٹیج دور

اسپین کے کارلوس سینز تیسری بار ڈاکار کار ریلی جیتنے سے صرف ایک اسٹیج دور
January 16, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ڈاکار کار ریلی اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اسپین کے کارلوس سینز تیسری بار ڈاکار کار ریلی جیتنے سے صرف ایک اسٹیج دور ہیں۔ گزشتہ روز شبائتا سے ہراض تک 379 کلومیٹر پر مشتمل  گیارہوں اسٹیج فرانس کے اسٹیفن پیٹرہانسل نے اپنے نام کی تاہم وہ کارلوس سینز کی مجموعی برتری کو ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ موٹرسائیکل کی کیٹیگری  میں امریکہ کے رکی برابک کی مجموعی برتری برقرار رہے ۔ وہ  گیارہوں اسٹیج کے  ونرچلی کے  بائیکر پابلوکونٹانیلا سے مجموعی طور پر 14 منٹ آگے ہیں  ۔ آج ڈاکار کار ریلی  کے آخری روز ڈرائیورز اور بائیکرز بارہویں اور آخری اسٹیج میں مقابلہ کریں گے۔