اسپین کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا
بارسلونا (92 نیوز) اسپین کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا۔
سپین میں پارکنگ، تہہ خانے، گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ دو جرمن سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
ہسپانوی حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا۔